قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا۔
پولیس اہلکار نے پی سی بی کے ملازم کو تھپڑ مارا ہے، ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
پولیس اہلکار کی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے پی سی بی ملازم کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مزدوروں نے ریکارڈ وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جس کے بعد محسن نقوی نے تعمیر میں حصہ لینے والے ورکرز سے کیا وعدہ پورا کیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے دو روز قبل ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا اور اس دوران اُن سے گپ شپ بھی لگائی تھی، مزدور نے موبائل نہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کا اظہار کیا تھا۔
محسن نقوی نے دوران گفتگو اس مزدور سے موبائل لے کر دینے کا وعدہ بھی جو آج انہوں نے پورا کردیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں ورکر نے موبائل فون لے کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے میرے دل کی خواہش پوری کردی۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ اِن یا آؤٹ؟ بڑی خبر آ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم پی سی بی
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔