Nawaiwaqt:
2025-07-07@16:15:53 GMT

سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست خارج

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست خارج

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے  افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل  اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج  کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا  ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ  سپریم کورٹ ججز آرڈر  1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ افتخارمحمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں،  اگرسابق چیف جسٹس کوخطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں،  اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست  پر مطمئن نہ کر سکے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8جولائی کو بطورچیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 8جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر مملکت نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا پہلا اے آئی سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی، کے الیکٹرک اور نیپرا کو نوٹس جاری
  • پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • بنگلہ دیش: سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے پر فیصلہ 10 جولائی کو متوقع
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ پر بحث، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  •  عوام سے دو دن سیاست سے  دور رہنے کی اپیل
  • برطانیہ میں ’’فلسطین ایکشن گروپ‘‘ پر پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد
  • بھارتی عدالت نے سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے کیوں محروم کیا؟ جانیے
  • نون لیگ نے پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم عدالت میں چیلنج کردی