اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے، جوکہ پارلیمنٹ نے اپنا حق استعمال کیا۔

26ویں ترمیم کو ساری جماعتوں نے سپورٹ کیا۔ 26آئینی ترامیم پر عملدرآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

بڑی بات یہ ہے کہ عدالتی اصلاحات ہوئی ہیں اب اس کے مثبت نتائج کو دیکھنا ہے۔یہ ممکن نہیں کہ آئین میں ہونے والی ترمیم کو بریک لگا دی جائیں، ہمیں اب محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے کیونکہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے۔

اب ہائیکورٹس کی باری بھی آگئی ہے وہاں آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے متعلق وزیراعظم نے بھی کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دیتے ہیں لیکن اس پر وزیراعلیٰ کے پی نے تھوکنے کی بات کی۔ اپوزیشن الائنس کا بننا مثبت بات ہے، ہم سمجھتے ہیں درجہ حرات نیچے آئے۔190ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کو عدالت سے سزا ہوئی ہے ثابت ہوگیا ہے کہ کرپشن کرنے میں سزایافتہ مجرم ہیں، عمران خان کو سزا ہونے کے بعد پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ گئی، حکومت کا تحریری مئوقف کا بھی انتظار نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی، پی ٹی آئی ملک مخالف جماعت بن چکی ہے جو ملکی مفاد کیخلاف سیاست کرتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کو پی ٹی آئی

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےمتعدد سیاسی رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق سے فون پرگفتگوہوئی، سہیل آفریدی کی امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سےصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لےکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • ہم پی ٹی آئی میں کسی ’مائنس فارمولے‘ کے مشن پر نہیں،عمران اسمٰعیل
  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • محاذ آرائی ترک کیے بغیر پی ٹی آئی کے لیے موجودہ بحران سے نکلنا ممکن نہیں، فواد چوہدری
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے،  امن جرگہ بلانے کا فیصلہ