ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ذمہ داران اور کارکنان ہر وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے، علما انبیا کے وارث ہیں، علمائے کرام اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تخلیق انسانی کے بنیادی مقصد کے لیے آگے بڑھیں، قائد مولانا فضل الرحمن کی شکل میں باکردار اور باصلاحیت پڑھی لکھی قیادت ہم میں موجود ہے، جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس کی صدارت جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سابق امیر حافظ محمد عمر شیخ، سٹی امیر قاری محمد یاسین کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، ذمہ داران اور کارکنان ہمہ وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر ہم ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور آج عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں سے باہر نکالا جائے، جو وسائل کو ہڑپ کر رہے ہیں اور غریب عوام کی حالت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جو خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مسائل کے حل کے لیے جے یو آئی کے ہیں اور

پڑھیں:

پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ ہوگی۔

اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • ہمارے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کا وعدہ پورا کیا‘ حافظ نعیم الرحمن
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • یشونت سنہا کی قیادت میں کنسرنڈ سیٹیزنز گروپ کا وفد میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق سے ملاقی
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
  • حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا