کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے ادارے
پڑھیں:
تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم عمید غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا، جو تفتان بارڈر عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ملزم عمید کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ 2 دیگر افراد، گل احمد اور عبدالرحیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور ملزم بھی گرفتار ہوا جس کی شناخت برہان خان کے نام سے ہوئی اور اس کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ پائی گئی، جبکہ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ ماضی میں ترکیہ سے ڈی پورٹ بھی ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان شہری انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے کارروائی تفتان غیرقانونی سرحد عبور ملزمان گرفتار وی نیوز