ترک صدر2روزہ دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
میڈیاذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا، ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گئی۔ ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، ترک صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوگی، طیب اردوان 13 فروری کو اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فروری کو
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارت کی سازش ہے، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا: عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے.بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ڈرامے رچاتا ہے. سفارتی دوروں پرفالس فلیگ آپریشنزبھارت کا وطیرہ ہے. امریکی نائب صدرکے دورے کے موقع پر بھارت نے ڈرامہ رچایا۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے. جسے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت ماضی کی طرح ایک بار پھر جھوٹے اور من گھڑت واقعات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ سفارتی دوروں پر فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا وطیرہ ہے، اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا ڈرامہ رچایا گیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا سکے۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا واقعہ فالس فلیگ ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آ رہا ہے، یہی اس کا ٹریک ریکارڈ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا اور انہیں قتل کیا۔سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ان کے ساتھ انصاف ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بارہا نظام عدل پر تنقید کرتے ہیں. مگر عدالتیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات اور قیادت کی کشمکش کا شکار ہے۔ عہدوں کی بندربانٹ پر پارٹی میں جھگڑے ہو رہے ہیں. پی ٹی آئی والے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔