کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 15.
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ میں مغرب کی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا
پڑھیں:
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
— فائل فوٹوکراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔