پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری ،718 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ کم ترین سطح 109,948 پوائنٹس رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے شیئرز
پڑھیں:
کراچی،: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا بینک منیجر اور ساتھی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان شہباز میں واقع بینک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپنشن سرکل نے کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزمان خود سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔