چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ(شِنہوا)چینی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نئی توانائی سے پیدا ہونے والی آن گرڈ بجلی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے ذریعہ کیا جائے گا کیونکہ ملک نئی توانائی بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مارکیٹ اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔
قومی توانائی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تمام آن گرڈ بجلی طے شدہ قیمتوں کے مطابق بجلی کے نظام میں شامل ہوگی۔
دونوں اداروں نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ آن گرڈ نئی توانائی بجلی کے لئے طے شدہ قیمتیں مارکیٹ کی رسد اور طلب کی مکمل عکاسی نہیں کرسکتیں اور نہ ہی یہ توانائی کے نظام کی نگرانی میں اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہیں۔ دونوں اداروں نے مارکیٹ میکانزم سے فائدہ اٹھانے اور اس شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پائیدار نئی توانائی کی ترقی کی حمایت کے لئے قیمتوں کے تصفیے کا طریقہ کار قائم کیا جائے گا اور نئے اور موجودہ منصوبوں کے لئے مختلف قیمتوں کے طریقوں کو اپنایا جائے گا۔
اس سال یکم جون یا اس کے بعد کام شروع کرنے والے منصوبے جزوی طور پر نئے طریقہ کار کے تحت بجلی فروخت کریں گے جس کی قیمتیں مارکیٹ پر مبنی بولی کے ذریعہ طے کردہ نرخوں کے ساتھ مسابقت رکھیں گی تاکہ انہیں تجارت میں آمدنی کے اتار چڑھاؤ سے بچنے میں مدد ملے۔
یکم جون سے پہلے فعال ہونے والے منصوبوں کے لئے نئے طریقہ کار کے تحت شامل ہونے والی بجلی کی قیمتوں اور حجم کو موجودہ پالیسیوں کے ساتھ مناسب طریقے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
چین نے نئی توانائی کی ترقی پر بہت زور دیا ہے۔ 2024 کے اختتام تک نئی توانائی کی پیداوار کی اس کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 1.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ آسیان سیاحتی گروپس کے لیےچین کے صوبہ یون نان کے سیاحتی علاقے کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا آئی ایم ایف کا کوئی جائزہ مشن پاکستان نہیں آیا، موجودہ ٹیم کا دورہ تکنیکی ہے، نمائندہ آئی ایم ایف شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئی توانائی بجلی بجلی کی قیمتوں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔