قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی آج کے اجلاس کا 52نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔

جاری کردہ ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاونسز ترمیمی بل 2025کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ والاونسز بل رومینہ خورشید عالم پیش کرینگی۔

بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ تحفظ والدین بل 2025، گھریلوں تشدد کی روک تھام و تحفظ بل ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی سے متعلق پرامن اجتماع امن و عامہ ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اسامہ احمد میلا پرامن اجتماع و امن عامہ ترمی بل ایوان میں پیش کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانٹرا پارٹی کیس: پی ٹی آئی کو جواب پر دلائل دینے کیلئے 4 مارچ تک مہلت مل گئی انٹرا پارٹی کیس: پی ٹی آئی کو جواب پر دلائل دینے کیلئے 4 مارچ تک مہلت مل گئی نئے چیف الیکشن کمیشن کمشنر، 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر افغانستان سے دہشتگردی، پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی منظوری بھی قومی اسمبلی کی تنخواہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟

 خیبر پختونخوا کابینہ نے پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس منعقد پوا۔ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 12 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 میں نئی ترامیم کی منظوری دی، رولز میں زمین کی حدبندی اور ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے قواعد شامل کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے لیے 2 ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا فنڈ تنخواہوں و آپریشنل اخراجات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

علاوہ ازیں بی آر ٹی پشاور کے لیے ایک ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی مشترکہ قرارداد نمبر 132 وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کی منظوری دی۔ قرارداد میں پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیے رولز آف بزنس میں ترامیم کی بھی منظور دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • قوم ملکی استحکام و دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عبدالخبیر آزاد 
  • سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا
  • ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور،پاکستانیوں کو شہریت نہیں چھوڑنی پڑے گی،ڈی جی پاسپورٹس
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور