ون ڈے فارمیٹ، انگلینڈ 300 سے زائد رنز بناکر سب سے زیادہ ہارنے والی ٹیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ون ڈے کرکٹ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے کے باوجود انگلینڈ سب سے زیادہ میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی۔
بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 304 رنز بنائے اس کے باوجود اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، یہ انگلینڈ کا 28 واں ایسا میچ ہے جس میں اسے 300 پلس رنز بنانے کے باوجود شکست ہوئی۔
یہ دنیا کی کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں 300 پلس رنز بناکر ناکامیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انگلینڈ نے اب تک ون ڈے کی تاریخ میں 99 مرتبہ 300 پلس رنز بنائے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ سے قبل انگلینڈ اور بھارت دونوں 300 پلس رنز بنانے کے باوجود 27، 27 ناکامیوں کا شکار ہوئے تھے۔
بھارت نے 136 میچز میں 300 پلس رنز اسکور کیے اور ان میں سے اسے 27 بار شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔
صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔