آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس یحیحی آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات آج دن12بجے ہوگی، چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریف کرینگے، چیف جسٹس ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد کے سوالات کے جواب دینگے۔خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کی مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور، وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا، ایف بی آر کی جانب سے ڈیجٹلائزیشن، سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ، آئی ایم ایف وفد کی فیڈرل لینڈ کمیشن، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے ملاقات ہوئی۔نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹرنگ فنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی حکام سے ملاقات، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے بھی ملاقات، آئی ایم ایف وفد کل جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان حکام سے ملاقات کرے گا، وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آڈیٹر جنرل آف پاکستان سمیت آج مزید اداروں کے حکام سے ملے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔