Jang News:
2025-04-25@03:04:02 GMT

میڈیکل داخلوں کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے: فاروق ستار

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

میڈیکل داخلوں کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے: فاروق ستار

فاروق ستار—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کے لیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلباء کو دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات، تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔

فاروق ستار  نے کہا کہ کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ جو چاہے، جب چاہے آ کر ڈومیسائل بنوا لے، ملک کی سیاسی جماعتوں کو کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی سیٹوں میں آبادی کے لحاظ سے اضافہ ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فاروق ستار

پڑھیں:

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 2 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ادویات دی گئیں اور عینک فراہم کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آنکھوں کا علاج کرنا مشکل تھا۔ وہ اس مفت علاج پر خوش ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔ یہاں سے علاج کروانے والے ایک مریض نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو  کی۔ وہ کن خیالات کا اظہار کررہا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، کنول شوزب
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
  • بھارتی اقدامات پاکستان کے آبی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، شازیہ مری
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی