اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان دو درجے تنزلی کے بعد 180 ممالک میں سے 133ویں نمبر سے 135ویں نمبر پر آ گیا ہے برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 فروری 2025 کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے اور کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی سے زائد ممالک 100 میں سے 50 سے کم سکور حاصل کر سکے ہیں جبکہ عالمی درجہ بندی میں اوسط سکور 43 پر برقرار ہے جو کرپشن کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے اور کامیاب ماحولیاتی اقدامات کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے سنگین عالمی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف دنیا ریکارڈ توڑ حدت اور شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے تو دوسری جانب جمہوری اقدار کے زوال اور ماحولیاتی قیادت میں کمی نے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اس صورت حال میں کرپشن ماحولیات کے تحفظ کی جنگ کو مزید مشکل بنا رہی ہے.

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص اربوں ڈالر کے فنڈز چوری یا غیر مناسب استعمال ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں سے بیشتر کا سی پی آئی سکور 50 سے کم ہے کرپشن ان ماحولیاتی منصوبوں کو متاثر کر رہی ہے جو ان ممالک کے لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جس سے بے شمار زندگیاں غیر ضروری خطرے میں پڑ گئی ہیں.

یہ صورت حال شفافیت اور احتساب کے مضبوط اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے تاکہ ان فنڈز کا درست اور موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کرپشن اور ماحولیاتی بحران کے درمیان تعلق کو سنجیدگی سے لینا ہو گا اور اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس (ر) ضیا پرویز نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق خطے کے تمام ممالک کے سکور میں کمی واقع ہوئی ہے سوائے عمان‘ چین‘ ترکی اور منگولیا کے پاکستان کے سکور اور درجہ بندی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں 2023 میں 100 میں سے 29 کا سکور تھا وہی اب کم ہو کر 27 رہ گیا ہے اسی طرح پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی 180 ممالک میں 133 سے گر کر 135 ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پورے خطے میں کرپشن کی صورت حال مزید بگڑ رہی ہے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس مجموعی رجحان کے خلاف کچھ حد تک مزاحمت کر رہے ہیں.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممالک میں رپورٹ میں گیا ہے کہ کے مطابق رہی ہے

پڑھیں:

مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات

فوٹو پی آئی ڈی

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آذربائیجان میں کوپ ٹوئنٹی نائن کے سربراہ مختار بابایوف سے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے کوپ 29: پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ؟ کوپ 29، پاکستان ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگا

ڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیعف سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمی برادری سے مربوط اور منصفانہ موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔ ماحولیاتی مسائل سرحدوں سے ماورا ہیں، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے
  • ’صحت مند ماحول انسانی حق ہے‘،بین الاقوامی عدالت انصاف
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
  • امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا تدارک کریں، عالمی عدالت انصاف
  • موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے کے حقدار ہیں، عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ
  • دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
  • مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات
  • ٹی 20ن کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک بازی لے گے 
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟