عمران خان کا خط ججز کمیٹی کو بھیجا، آئینی بینچ فیصلہ کرے گا:چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو ارسال کیا گیا ہے اور آئینی بینچ ہی اس پر فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت ہے اور کمیٹی اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔
چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کے لیے ایجنڈا طلب کر چکے ہیں اور اس پر دونوں جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کے موجودہ مسائل کی اصلاح وقت لے سکتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ ان مسائل کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کے تحت اصلاحات کی تجاویز دی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہےتھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔