افغانستان کو چینی برآمد میں سالانہ 25 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالرز اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سالانہ بنیادوں پرافغانستان کو چینی برآمد میں 25 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالرز اضافہ ہوا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کو چینی برآمد 26 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی۔ گزشتہ سال اس عرصےمیں افغانستان کو چینی کی برآمد محض 59 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ گزشتہ 10 ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت 21 روپے 26 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ ملک میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہے۔ وفاقی حکومت نے 2024 میں چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی۔ جولائی تا اکتوبر ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اکتوبر میں 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغانستان کو چینی چینی برآمد چینی کی
پڑھیں:
تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے. جس سے صورت حال مزید نازک ہو سکتی ہے۔