افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک — افغانستان کے صوبے قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بینک کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ قندوز شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔
صوبۂ قندوز کی پولیس کے ترجمان جمعہ الدین خاکسار کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سویلینز، سول سروینٹس اور طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک حملہ گزشتہ برس مارچ میں قندھار شہر میں ایک بینک کے باہر ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔
قندوز میں منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بینک کے باہر
پڑھیں:
نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پولیس کیجانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار ایسوسی ایشن کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی اجلاس بھی کل طلب کرلیا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔