آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں الیکشن اور 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ اٹھائیں گے، عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کے معاملے کو آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اٹھائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں اپنے مؤقف کا بھرپور طریقے سے اظہار کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی ملاقات میں اپنے موقف کو واضح کریں گے اور جو کچھ انتخابات کے دوران ہوا ہے، اس پوری صورتحال سے آئی ایم ایف کے وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں، ان کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی 6 رکنی وفد نے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے وفد
پڑھیں:
صدر زرداری سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹوصدرِمملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِقومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور دوست ممالک کے سفراء کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔
صدرِمملکت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔