صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھامگر پھر بھی پہلی بیوی کوکیسے علم ہوگیا،فلم ساز سید نورکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی۔حال ہی میں ماضی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور لکھاری سید نور نے 24 پلس کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے مختلف تنازعات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، اسی وجہ سے وقت سے پہلے پڑھنے چلا جاتا تھا اور دیر تک بیٹھا رہتا تھا۔فلم ساز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اظہار محبت بھی کردیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے اور پرھائی پر توجہ دینے کی نصیحت کی۔سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی رخسانہ صحافی تھیں۔پہلی بیوی سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کا انٹرویو لینے آئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ان سے ملاقات ہوئی وہ ایک کامیاب لکھاری بن چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرویو شائع ہونے کے بعد لینڈ لائن پر باتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا، جس کا انجام شادی پر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کی وجہ سے انڈسٹری میں سکون سے کام کرسکا۔انہوں نے پہلی بیوی کو دوسری شادی کے حوالے سے چار، پانچ سال بے خبر رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ کو دوسری شادی کا علم ایک اخبار کی خبر سے ہوا۔سید نور نے بتایا کہ صائمہ سے شادی پر میرے بچے بہت غصہ ہوئے تھے، وہ اکثر بدتمیزی بھی کرتے تھے۔
تاہم پہلی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو رخسانہ انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بیوی نے کہا جب آپ نے دوسری شادی کر ہی لی ہے تو صائمہ کو اس کا حق دیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کی موت کے بعد دوسری اہلیہ نے جس طرح بچوں کو سنبھالا تو اب بچے اس کے دیوانے ہوگئے ہیں اور بےحد عزت بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ صائمہ سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم گھونگھٹ کے دوران ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد اداکار شان اور صائمہ دونوں ہی مقبول ہوگئے۔انہون نے دوسری بیوی سے محبت کے اظہار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے جو محبت اور وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا۔فلم ساز نے بتایا کہ دوسری شادی کو 22 سال ہوگئے میں آج بھی اپنی محبت نبھا رہا ہوں، اس دوران کبھی ہمارا جھگڑا نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ صائمہ کے گھر والوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔
دوسری شادی پر پہلی اہلیہ کے رد عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جان کر پہلی اہلیہ اس قدر ناراض ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں ایک لفظ تک نہیں کہا اور خاموشی اختیار کرلی۔تاہم ان کے ایک پڑوسی نے بات کی اور کہا کہ ’یہ تم نے کیا کردیا۔‘ہدایت کار کے مطابق پہلی اہلیہ نے ان کا فیصلہ تسلیم کیا اور وہ بہت مددگار بیوی ثابت ہوئیں۔انہوں نے دیگر بیویوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کو غلط کام سے روکیں اور شادی کی دوسری شادی کی اجازت دے دیا کریں۔
انہوں نے دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صائمہ اقبال ٹاؤن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں جہاں وہ مقیم تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے اور انہیں پریشان کرنا شروع کردیا، جس کے بعداداکارہ نے کسی قریبی گھر میں آرام کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرائیور انہیں میرے گھر لے گیا جو اقبال ٹاؤن میں واقع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیوی اس وقت گھرپر نہیں تھیں، جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے پوچھا، گھر میں کون ہے، جواب دیا گیا کہ ’صائمہ‘، جس پر وہ چونک گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پھر پہلی اہلیہ کچن میں گئیں، اور صائمہ کے لیے چائے تیار کی، ملازموں سے کہا کہ انہیں چائے دے دو اور خود اپنے کمرے میں چلی گئیں۔سید نور کا ریشم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، تاہم ان سے معافی چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے فلمی کیریئر کو تباہ اور ختم کرنے میں سید نور کا ہاتھ ہے کیوں کہ انہوں نے انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے صائمہ کو کاسٹ کرنا شروع کردیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی نہیں ماری بلکہ سید نور نے میرے پیروں پر کلہاڑی ماری۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ کے حوالے سے سید نور کا کرتے ہوئے فلم ساز کہ پہلی کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔