اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔
پی ٹی آئی کے میاں غوث قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ پہنچے تھے، اجلاس ختم ہونے کے بعد میاں غوث کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 12 فروری کو نہیں ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا جبکہ اجلاس میں مختلف بل قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے: وزیر اعظم وزیراعظم شہباز شریف سے امارات کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری سردار ایاز صادق مشترکہ اجلاس رکن میاں غوث پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی ظہرانے میں شرکت، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج بیت اللہ کے لیے آئے ہوئے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک پُروقار شاہی ظہرانہ دیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے سعودی ولی عہد اور سعودی قیادت کا پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت کے واضح اور دوستانہ موقف کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اسپیکر نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات آئندہ مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک عالم اسلام میں امن، ترقی اور یکجہتی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین کے لیے دلی عقیدت اور احترام رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں