تزئین و آرئش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، میئر کراچی بھی شریک ہوئے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیرنو پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، انتھک محنت ، لگن اور جذبہ سے نینشل اسٹیڈیم کو انتہائی شاندار بنادیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی مقابلوں کا مزا دوبالا ہو جائے گا ۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسنگ روم اور ہاسپٹلٹی باکسز تیار کیئے گئے ہیں، نشریاتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں ہیں ، 2 ڈیجیٹل ری پلے سکرینز اور پانچ ہزار سے زیادہ نئی کرسیوں کا اضافہ کیا گیاہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
تصویر سوشل میڈیا۔خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مریض بچوں کے والدین سے علیحدہ نشست میں بھی ملاقات کی۔