چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے اُکسانے سے مال بردار ٹرک جلائے گئے، اس حوالے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے آفاق احمد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے اُکسانے سے مال بردار ٹرک جلائے گئے، اس حوالے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو مقامی تھانے منتقل کردیا گیا جہاں مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ اس حوالے سے ا فاق احمد
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔