راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔
متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانچسٹرٹیسٹ، بھارت کے 4 وکٹ پر 264 رنز، پنت انجری کا شکار
مانچسٹر:انگلینڈ سے ہوم سیریز کے چوتھے مانچسٹر ٹیسٹ میں بھارت نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنا لیے۔
رویندرا جڈیجا اور شردل ٹھاکر یکساں طور پر 19، 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، سائی سدرشن 61 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔
ریشابھ پنت 37 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ووکس کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے گیند ان کے پاؤں پر لگ گئی، پنت شدید تکلیف کا شکار دکھائی دیے، انھیں میڈیکل کارٹ میں باہر لے جایا گیا۔
اس سے قبل اوپنر یشاسوی جیسوال 58،لوکیش راہول 46، کپتان شبمن گل 12 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، راہول اور جیسوال نے 94 کی افتتاحی شراکت بنائی،بین اسٹوکس نے 2 جبکہ ووکس اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔