کاروباری برادری نے بلوچستان کیلئے سیاستدانوں سے زیادہ مؤثر آواز اٹھائی، گورنر بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کاروباری برادری نے معاشی بنیاد پر بلوچستان کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ان کی آواز سیاست دانوں کی آواز سے زیادہ بلند ہے کیونکہ اس مؤثر انداز میں سیاست دانوں نے بھی بلوچستان کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔
ایف پی سی سی آئی میں بلوچستان سمٹ کے دوسرے اور آخری روز پریس کانفرنس اور سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کا بڑا مسئلہ انڈسٹریل زون نہیں بلکہ بے روزگاری ہے، گوادر کی ترقی انتہائی ضروری ہے، ہم مائننگ پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی، ہم وفاق کو بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بتارہے ہیں، بلوچستان کا ایک اہم ترین مسئلہ روڈ نیٹ ورک کی خرابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ روڈ نیٹ ورک بہتر بنانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے، اس کے علاوہ بلیو اکنامی، الیکٹرک سمیت دیگر اہم معاملات بھی وفاق کے ذمہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی، ایگری کلچر، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے امکانات سے مل کر فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سمٹ میں زوم کے ذریعے خطاب میں روڈ نیٹ ورک بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کوئٹہ-ژوب ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ-کراچی کو ڈبل روڈ بنایا جائے گا اور صوبے کے تاجر برادری کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔
نجی چینل پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ کےپی صرف اے پی سی کا اعلان کرتےتھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اےپی سی کی دعوت دی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خود اے پی سی کی دعوت دینا اچھی بات ہے، کےپی میں سب سے اہم امن کا حصول ہے جس کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ کابینہ وزرا جب حلف کےلیے آئے تو پارٹی قیادت بھی موجود تھی، تقریب میں مجھے دعوت دی کہ صوبے کے امن کیلئے مل کر کام کرینگے، مجھے کہا کہ امن کےلیے حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کام کرنا ہے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مجھے تقریب میں کہا کہ ماضی کی طرح تلخیاں نہیں ہونی چاہیے، میں نے جواب دیا ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے بہتری میں رکاوٹ آئے۔صوبے کے امن اور خوشحالی کےلیے اے پی سی بلارہے ہیں تو اچھی بات ہے، پہلے بھی اے پی سی ہوئی تھی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی، اسپیکر نے اسمبلی میں سیکیورٹی صورتحال پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی ہے۔