طلاق و خلع کی بڑھتی شرح دین سے بغاوت کا شاخسانہ ہے‘راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی و دینی اسکالر راشد نسیم نے پاکستان میں طلاق اور خلع کی تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی شرح کو دین فطرت سے بغاوت اور مغربی طرز زندگی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا سمیت مغرب میں مخلوط معاشرت مادر پدر آزادی اور جدیدیت کے نام پر وہاں خاندانی نظام تباہ ہے، جس کا سب سے زیادہ خمیازہ وہاں کی عورت بھگت رہی ہے جبکہ اسلام میں عورت کو گھر کی ملکہ اور خاندان کا مضبوط
نظام اس کو مزید تقویت دیتا ہے ،مگرپاکستان میں بھی اب روشن خیالی مادرپدر آزادی کے نام پر مرد و عورت کے مخلوط سرگرمیوں سے خاندانی نظام کمزور اور طلاق و خلع کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے، مغرب اور سیکولر قوتوں کا یہی منصوبہ ہے،جب خاندان ٹوٹتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان عورت کا ہوتا ہے، جونفسیاتی ومالی بوجھ تلے دب جانے کی وجہ سے کمزورپڑجاتی ہے ،یہ پورانظام ملکرعورت پرظلم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و کلمہ طیبہ کے نام سے معرضِ وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں پچھلے 5برس میں 35فیصد اضافہ ہواجبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پچھلے 4 سال میں خلع کے مقدمات کی تعداد دگنی ہوگئی۔ کراچی کی فیملی کورٹس میں گزشتہ برس ازدواجی رشتہ ختم کرنے کے لیے 11ہزار سے زاید مقدمات دائر کیے گئے۔ 2020ء میں فیملی کورٹس میں دائر اس نوع کے کیسز کی تعداد 5ہزار 8سو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4لاکھ 99ہزار ریکارڈ کی گئی۔ طلاق اور خلع کی بڑھتی تعداد کمزور خاندانی نظام کی عکاسی کرتی ہے اس لیے ایسے مسائل سے بچنے اورخاندان کی مضبوطی کے لیے ہمیں مغرب کی نقالی کے بجائے دین فطرت پرعمل پیرا ہونا ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خلع کی
پڑھیں:
کراچی: کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔