چمپئنزٹرافی، انگلش ٹیم کو دھچکا، آل رائونڈر جیک انجری کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رائونڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔جیکب بیتھل، جنہوں نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل کی۔انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔ جوز بٹلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیکب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ یہ ان کے لیے واقعی افسوسناک خبر ہے کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اچھا کھیلے تھے اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔بٹلر نے کہا کہ بیتھل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا انگلینڈ کے لیے بدقسمتی کی بات ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ کے دوران امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ میچ میں امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔
یو اے ای کی اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب اچھالی جو سری لنکن امپائر روچیرا پالیاگروگے کے جا لگی۔
فزیو نے میدان میں آ کر ان کا معائنہ کیا اس دوران میچ کچھ دیر تک رکا رہا۔
https://x.com/GZ_Vibes/status/1968397678938669327
امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں فرائض نبھائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔