ملتان، 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج، ایم این اے عامر ڈوگر سمیت 25 افراد پر مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ایف آئی آر کے مطابق ملک عامر ڈوگر نے پولیس پر پتھراو کیا، سرکاری گاڑی کی ڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کی، 5عدد سرکاری پولو سٹک، 2 عدد ہیلمٹ، 3 عدد شیلڈ، 3عدد شن گارڈ چھین کر ملازمان پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ مظفرآباد ملتان میں 10دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 8 فوری کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری، ملتان میں 8فروری کو ہونے والے احتجاج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سمیت 25نامزد افراد پر مقدمہ در ج کرلیا گیا، مقدمہ ملتان کے تھانہ مظفرآباد میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حکومت مخالف نعرے بازی کی، تحریک انصاف کے ایم این اے نے موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کیا، توڑ پھور کی، ملک عامر ڈوگر نے پولیس پر پتھراو کیا، سرکاری گاڑی کی ڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کی، 5عدد سرکاری پولو سٹک، 2 عدد ہیلمٹ، 3 عدد شیلڈ، 3عدد شن گارڈ چھین کر ملازمان پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ مظفر آباد ملتان میں 10دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عامر ڈوگر
پڑھیں:
کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ جس میں سائرہ کاکڑ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے اس سے دوستی کی، بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے جاکر نشہ آور کولڈ ڈرنگ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے بعد حاملہ ہونے پر وارث بادیزئی نے شادی کا وعدہ کیا اور مزید زنا کرتا رہا۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پولیس کے مطابق وارث بادیزئی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔