راولپنڈی کے تھانہ  بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم  میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے  والی 12 سالہ گھریلو  ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔

اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ سے ہے کی مدعیت میں بچی کو حبس بیجا میں رکھ کر  تشدد کرکے قتل کیے جانے و سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں بچی کے والد نے بتایاکہ محنت مزدوری کرتا ہوں پانچ بچے ہیں 12 سے 13 سالہ بیٹی راولپنڈی میں میاں  راشد شفیق کے گھر ایک سال دس ماہ سے  8 ہزار  روپے ماہانہ پر گھریلو ملازمہ ہے، تین ماہ قبل بیٹی سے مل کر گیا، 10 دن قبل بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ مالکان راشد شفیق اور ا نکی اہلیہ ثنا  تشدد کرتے ہیں، مجھے مار دیں گے۔

اس میں کہا گیا کہ غربت کے باعث پنڈی نہ آسکا، بیٹی کو تسلی دی آج پتا چلا کہ بیٹی ہولی فیملی ہسپتال میں ہے، یہاں پہنچا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے اس کی کافی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، راشد شفیق اور اسکی اہلیہ مسماتہ ثنا نے بیٹی پر تشدد کرکے شدید زخمی کیا، پھر اسکا علاج کرانے کے بجایے حبس بیجا میں رکھ کر سخت زیادتی کی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفیتیش میں پتا چلا ہے کہ راشد شفیق گارمنٹس کی دکان پر کام کرتا ہے، دونوں میاں بیوی کے آٹھ بچے ہیں اور انھوں نے 12 سالہ اقراء کو 8 ہزار روپے گھریلو ملازمہ رکھا ہوا تھا کہ چند دن قبل راشد کی بیٹی نے والدہ کو شکایت کرتے ہوئے اقراء پر الزام عائد کیا کہ اس نے چاکلیٹس چرا لی ہیں، یہ معصوم بچی پر تشدد کی وجہ بنی۔

پولیس کے مطابق ابتداہی تفتیش مین پتہ چلا کہ مالکن مسماتہ ثنا راشد نے روٹی پکانے والے بلین سے اقراء  کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی کے سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر شدید  چوٹیں آئیں، اس دوران اسی حالت میں بچی کو باندھ کر بھوکا پیاسا بھی رکھا گیا تاہم علاج نہ ہونے پر سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں بگڑتی چلی گئیں تو بچی پر بے ہوشی طاری ہوگی جس پر خاتون بچی کو لیکر ہسپتال پہنچی جہاں بچی پر تشدد کیے جانے کی تصدیق ہوئی۔

پولیسں حکام کا کہنا تھاکہ بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون کا کردار بھی مشکوک ہے اور بظاہر وہ راشد شفیق اور اسکی اہلیہ کہ پلانٹنڈ لگتی ہے کیونکہ ہسپتال میں اس کا ابتدائی بیان کہ بچی کا والد ایک ماہ قبل فوت ہوچکا ہے اور والدہ عدت میں ہے حقائق سے ہٹ کر پایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ میاں بیوی اور مزکورہ  خاتون مسماتہ روبینہ  کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں  عدالت مین پیش کیا جایے گا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی کمسن  گھریلو ملاذمہ اقرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا  چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم ڈسڑکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ خلیل احمد کی سربراہی میں ہسپتال پہنچی اور وہاں بچی کی دیکھ بھال کرتی رھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہسپتال منتقل ہسپتال میں راشد شفیق کے مطابق تشدد کا بچی پر بچی کو

پڑھیں:

کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی

کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین  تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔

پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا،  ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا انکشاف، عدالت کی طرف سے قبرکشائی کا حکم
  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • ’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • ڈیگاری قتل کیس میں نیا موڑ، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں گرفتار
  • راولپنڈی: بارش میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • لندن ہائیکورٹ میں بیان: آئی ایس آئی کا اغوا، تشدد یا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر