پہلی اہلیہ پر سید نور کی دوسری شادی کا انکشاف کیسے ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستانی فلم ساز سید نور نے بتا دیا کہ پہلی اہلیہ پر ان کی دوسری شادی کا انکشاف کیسے ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلی اہلیہ رخسانہ نور کو میری دوسری شادی کے بارے میں ایک اخبار سے معلوم ہوا۔
حال ہی میں فلم ساز نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں اپنی نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلی بیوی سے دوسری شادی 4 سے 5 سال تک خفیہ رکھی، انہیں ایک اخبار کے ذریعے اس کا علم ہوا۔
سید نور نے بتایا کہ ایک اخبار نے صائمہ سے بات کی تو صائمہ نے انہیں شادی سے متعلق بتایا اور اخبار نے وہ خبر شائع کردی، جب رخسانہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ خاموش ہوگئیں، اس نے خود تو کبھی کچھ نہیں کہا لیکن ہماری ایک پڑوسن تھیں جو رخسانہ کی سہیلی بھی تھی، انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں نے یہ کیا کیا؟ جس پر میں نے کہا کہ اب تو یہ ہوگیا ہے۔
فلم ساز نے بتایا کہ رخسانہ نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، کوئی شکوہ شکایت نہیں کی، اگر بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔
ہدایت کار نے صائمہ سے اپنی پہلی ملاقات اور رخسانہ نور سے صائمہ کی پہلی ملاقات کا احوال بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میری صائمہ سے پہلی ملاقات فلم گھونگھٹ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ بعدازاں مجھے ان سے محبت ہوگئی اور ہمارا نکاح صائمہ کے گھر والوں کے سامنے ہوا تھا۔
سید نور کے مطابق دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات ہمارے گھر پر ہوئی تھی۔ صائمہ اقبال ٹاؤن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، وہیں ہمارا گھر تھا، صائمہ گھر آئیں اس وقت رخسانہ گھر پر موجود نہیں تھیں جب وہ واپس گھر آئیں تو انہوں نے پوچھا، گھر میں کون ہے، ملازمین نے جواب دیا کہ صائمہ، جس پر وہ چونک گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ پھر رخسانہ کچن میں گئیں اور صائمہ کے لیے چائے، سینڈوچ اپنے ہاتھوں سے تیار کئے اور ملازمین سے کہا کہ انہیں دے دو اور خود اپنے کمرے میں چلی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پہلی ملاقات انہوں نے
پڑھیں:
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔