آسٹریلوی بولر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آسٹریلیا کے اسپنر میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق کر دی۔
میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے 16 زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
میچ آفیشلز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے ایکشن کو مشکوک اور غیر قانونی قرار دیا، بولنگ ایکشن کو گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا گیا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ کرایا جائے گا، ان کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ رپورٹ ہونے کے 14 روز کے اندر کرایا جائے گا۔
میتھیو کوہنیمن ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں، وہ انٹرنیشنل لیول پر بولنگ نہیں کرا سکتے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بولنگ ایکشن مشکوک قرار
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریاس ایئر کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ ابھی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق شریاس ایئر کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہوں گے۔
A positive update on the fitness of one of India's best white-ball performers ????
Details ????https://t.co/AgazkuS7RS
یاد رہے کہ شریاس ایئر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔