چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوچکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اور اب فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی۔

بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی شاندار کامیابی کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسٹارک کے فیصلے پر کہا کہ ہم مچل اسٹارک کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے غیر معمولی کمٹمنٹ دکھائی ہے۔ ان کی غیر موجودگی یقیناً ایک بڑا نقصان ہے، مگر اس سے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے بعد اسپنسر جانسن، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس اور شان ایبٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آرون ہارڈی نے مارکس اسٹوئنس کی جگہ لی ہے جبکہ تنویر سنگھا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کوپر کونوولی کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟

آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔

آسٹریلیا کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس، جیک فریزر-مگرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زامپا۔

ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونوولی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا اعلان کے لیے

پڑھیں:

اہم ترین آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔

میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی نہ ہوں، تو میرا جسم 50 اوورز کا دباؤ نہیں سہہ پاتا۔ میکسویل نے 149 ایک روزہ میچز میں3990  رنز بنائے

ہیں جبکہ ان کی اوسط33.81  ہے۔ انہوں نے 4  سینچریاں اور 23 نصف سینچریاں بنائیں جبکہ 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا126.7  کا اسٹرائیک ریٹ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا دوسرا بلند ترین اسٹرائیک ریٹ ہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی

ان کی 2023 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 201 رنز کی اننگز کو اب تک کی عظیم ترین ایک روزہ اننگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

میکسویل نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) اور بگ بیش لیگ (BBL) جیسے مقامی ٹی20 ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

میکسویل نے کہا کہ میں چند سیریز مزید کھیل کر صرف ذاتی فائدے کے لیے جگہ نہیں گھیرنا چاہتا تھا۔ بہتر یہی سمجھا کہ نئے کھلاڑیوں کو 2027 ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع دیا جائے۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ گلین میکسویل اپنی فطری صلاحیت، توانائی، اور میچ جتوانے کی اہلیت کے باعث ایک روزہ کرکٹ کے سب سے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ میکسویل اب بھی ٹی20 فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے، خاص طور پر اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں ان کا کردار کلیدی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل

متعلقہ مضامین

  • نالائق عہدیداروں کا ذمے دار کون؟
  • جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
  • معروف کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟ جانیں
  • نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی کے لیے ون ڈے کرکٹ کو چھوڑا، میکسویل
  • اہم ترین آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
  • ‘میں نے بابر اعظم کو کبھی انسٹاگرام پر فالو ہی نہیں کیا’، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات کیوں کہی؟
  • چیمپیئنز لیگ فرانس کی تاریخی فتح، پیرس کی سڑکوں پر جشن کا سماں
  • قومی کرکٹر بابراعظم فینز سے کیوں اُلجھے؟ وجہ سامنے آگئی
  • سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی