ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں واپسی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم ، شدیدجنگ کا دوبارہ آغاز ہو گا، اسرائیلی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کو واپس نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور اسرائیلی مسلح افواج دوبارہ سے شدیدجنگ کا آغاز کردیں گی جو دشمن کی مکمل شکست تک جاری رہے گی ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔
(جاری ہے)
وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کے فیصلے کی روشنی میں میں نے کل رات اسرائیل کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی کے اندر اور اس کے ارد گرد جمع ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حکم پر عملدرآمد جاری ہے اور یہ جل ہی مکمل کر لیا جائےگا۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران ہم سب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے اور غزہ کے مستقبل کے لئے صدر کے انقلابی وژن کا خیر مقدم کیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
نئی دہلی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔
بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہیے، حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو دیش بھگت کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔