رائیونڈ: مضر صحت کھانا کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
رائیونڈ میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جہلم میں تقریب کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے بیمار پونے کے بعد انتقال کرگئے۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ میرج ہال سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھانا کھانے سے
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔