Juraat:
2025-07-25@11:01:52 GMT

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا

 

ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا
پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔گرفتاری سے قبل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خونی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے خلاف دئیے گئے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد کراچی کے شہریوں کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے جس انداز میں پولیس حرکت میں آئی کاش یہی پھرتی پولیس ٹینکر مافیا اور ہیوی ٹریفک کے خلاف دکھاتی تو حالات اتنے کشیدہ نہ ہوتے ، شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹینکرکا جلنا افسوس ناک ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ دکھ اور افسوس ان قیمتی جانوں پر ہونا چاہیے جنہیں ظالم ٹینکر ز نے کچل دیا ہے جن کی شناخت کرنا مشکل ہوتی ہے ان معصوم شہریوں کے قاتل اگلے دن ہی ضمانت پر رہا کردیے جاتے ہیں۔آفاق احمد نے کہا تھا کہ سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے۔ مجھے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ آئی جی صاحب کی پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں انہوںنے ہیوی ٹریفک اور ٹینکرز کو رہائشی علاقوںمیں جانے کا سختی سے روکنے کا حکم جاری کیا جو یقینا قابل ستائش ہے جسے ہم سراہتے ہیں، لیکن ہیوی ٹریفک اور ٹینکرزکے خلاف یہ ایکشن پہلے لیا جاتا تو قیمتی زندگیوںکو بچایا سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر میرے خلاف یہ پرپیگنڈہ کررہے ہیں کہ آفاق احمد مہاجر پختون فسادات کو ہوا دے رہا ہے میں انہیں بتانا چاہتا ہو ںکہ میرا پختونوں سے یا ٹینکرز ڈرائیورز سے کوئی جھگڑا نہیں بلک بہت سارے پختونوں سے میرے قریبی تعلقات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنے لوگوں کی المناک ہلاکتوں پر خاموش رہو گا، اگر میرے شہرکے لوگوں کو قتل کیا جائیگا میں اس پر آواز ضرور اٹھاؤں گااور نا ہی میں کسی نتائج سے گھبراتا ہوں۔آفاق احمد نے کہا کہ عوامی ری ایکشن کے نتیجے میں جلنے والے ہیوی ٹریفک کا واقعہ افسوس ناک ہے لیکن اس عوامی ردِعمل کوسمجھنے کی ضرورت ہے ناکہ اسکے بدلے میں معصوم شہریوں کو گرفتار کر لیا جائے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے تمام معصوم شہریوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔واضح رہے کہ سال 2025کے ابتدائی 41دنوں میں 100سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظر نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئے تو پھر وہ چلنے کے قابل نہیں رہنا چاہیے ۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دن کے اوقات میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریباً 7گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی جہاں شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔

(جاری ہے)

طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑی ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کایہ بھی کہناتھا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہاتھا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی فتح قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • تنوشری دتہ کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں: می ٹو موومنٹ کی بانی اب خود مدد کی طلبگار
  • ہیوی میٹل کے بانی اوزی اوسبورن دنیا سے رخصت ہو گئے