ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے، گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی، گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے، ہماری شکایت ہے کہ جو رقم وقت پر جمع ہوتی ہے اس کو بروقت منتقل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ رقم کو بروقت منتقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈومیسائل معاملے پر ہم تحقیقات کر رہے ہیں، غلطی کرنے والے کو سزا دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔
آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں