محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
شاہد سپرا: محکمہ اوقاف پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کر دیا۔
محکمہ اوقاف کے ایکسیئن ہیڈکوارٹر رانا زوہیب کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگس سی ڈی آرز کی تصدیق حاصل نہ کرنے پر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین نعیم عباس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری اوقاف نے اس بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور سیکشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں مفصل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سیکرٹری اوقاف نے کہا ہے کہ تعمیراتی پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور 34 لاکھ روپے کی جعلی سی ڈی آرز اور بینک ڈرافٹ کو ملی بھگت سے تیار کروایا گیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
---فائل فوٹومحکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔