ایفاد کے ذریعے گلگت بلتستان کے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وی اے سی کے تحت رجسٹرڈ 50,000 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ، یہ اسکیم اہل کسانوں کو ان کی زرعی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی اور خطے میں غربت میں کمی ، زرعی پیداوار میں اضافہ اور مالی بااختیار بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشی ایٹو گلگت بلتستان، (ایفاد) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام نے جی بی میں دیہی کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (ایفاد)، حکومت گلگت بلتستان اور اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (اے آئی سی ایس) کے مشترکہ مالی اعانت سے چلنے والے پروگرام اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشی ایٹو گلگت بلتستان (ای ٹی آئی جی بی) نے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ خطے میں دیہی کاشتکاروں کے لیے فنانس تک رسائی کو بڑھایا جا سکے۔ اس ضمن میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (جی بی آر ایس پی) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے جو عملدرآمد پارٹنر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ گلگت بلتستان میں مالی شمولیت اور معاشی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کے تحت ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک ویلج ایگریکلچر کوآپریٹو سوسائٹیز (وی اے سیز) کے اہل قرض دہندگان کو مناسب مالی خدمات فراہم کرے گا، جو ای ٹی آئی جی بی کے تحت قائم کی گئی تھی۔ جی بی آر ایس پی اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو متحرک کرنے اور آگاہی سیشن منعقد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سکیم ای ٹی آئی جی بی ویلیو چین فنڈ کے تحت پائلٹ کے طور پر متعارف کرائی گئی سکیم دسمبر 2031ء تک جاری رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد دیہی کسانوں کو اپنی مرضی کے مطابق زرعی قرضوں اور آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ فنانسنگ مصنوعات کے ذریعے باضابطہ مالیاتی نظام میں ضم کرنا ہے، جس سے آسان قرض پروسیسنگ اور کاشتکاروں کو ان کی گھر کی دہلیز پر مالی خدمات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وی اے سی کے تحت رجسٹرڈ 50,000 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ، یہ اسکیم اہل کسانوں کو ان کی زرعی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی اور خطے میں غربت میں کمی ، زرعی پیداوار میں اضافہ اور مالی بااختیار بنانے میں کردار ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کسانوں کو کے ساتھ کے تحت کرے گی
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور خاص کر گلگت بلتستان تو شہداء کی سرزمین ہے، یہاں کے لالک جان، کرنل راشد کریم شہید، کرنل مجیب شہید اور میجر وہاب شہید جیسے سپوتوں نے سینے پر گولی کھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔