دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا ۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔
گیارہ تاریخ کو زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔
اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس نے چینی نئے سال کے استقبال اور شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے لئے نئے سال کی خوشیوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔تقریب میں موسیقی، رقص، مارشل آرٹس سمیت پرفارمنس اور رنگا رنگ پروگراموں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، سمندر پار چینیوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا انعقاد
پڑھیں:
سکردو، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ
محفل مسالمہ میں معروف شاعر ذیشان مہدی، عارف سحاب، میر اسلم حسین سحر، سینئر صحافی و منقبت خواں محمد حسین آزاد سمیت دیگر ممتاز شعراء و ثنا خوانوں نے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
معروف شاعر اہلبیت عارف سحاب کلام پیش کرتے ہوئے
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
نظامت کے فرائض صحافی محمد علی انجم نے انجام دیئے
محمد حسین آزاد کلام پیش کرتے ہوئے
شاعر میر اسلم حسین سحر کلام پیش کر رہے ہیں
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
شاعر ذیشان مہدی کلام پیش کرتے ہوئے
معروف منقبت خواں اجمل غازی
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کاروان آل یاسین کے زیرِ اہتمام سکردو کے مقامی ہوٹل میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے محفلِ مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں بلتستان کے نامور شعراء، نعت خوان، منقبت خوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل مسالمہ میں معروف شاعر ذیشان مہدی، عارف سحاب، میر اسلم حسین سحر، سینئر صحافی و منقبت خواں محمد حسین آزاد سمیت دیگر ممتاز شعراء و ثنا خوانوں نے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کی بقاء اور آبیاری کے لیے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر کاروان آل یاسین کے ایم ڈی حاجی یاور کربلائی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض معروف صحافی محمد علی انجم نے انجام دیے۔