بیجنگ:چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے  رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا  ۔  زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے  ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔  گیارہ تاریخ کو   زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں  چائنا میڈیا گروپ  کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو  بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس  نے چینی نئے سال کے استقبال اور  شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ  تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر  ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے لئے نئے سال کی خوشیوں اور نیک  تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔تقریب میں موسیقی، رقص، مارشل آرٹس  سمیت پرفارمنس اور رنگا رنگ پروگراموں نے  بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، سمندر پار چینیوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، سعودی عرب معاہدہ دوسرے اسلامی ممالک تک وسعت پا رہا ہے؟
  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  • چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی بار دنیا کے 10 بڑے جدت پسند ممالک میں شامل
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد