جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر 9 مئی حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی 350 صفحات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت دیگر ملزمان پیش کیے گئے۔

سماعت کے دوران 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، اٹک جیل میں ملزمان کی شناخت کرنے والے مجسٹریٹ محمود عالم کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

مجسٹریٹ محمود عالم نے ملزمان کی 350 صفحات کی شناخت پریڈ رپورٹ جمع کرادی گئی جبکہ سب انسپکٹر احمد یار نے بھی بیان قلمبند کرایا۔

احمد یار نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمان نے شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، ملزمان نے کہا پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں جی ایچ کیو جانے پر اکسایا۔

سب انسپکٹر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی فیض آباد سے مظاہرین کو لیڈ کرتے جی ایچ کیو کی طرف آئے، ملزمان نے زیراستعمال موبائل فون سے پارٹی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات سنے تھے۔

دوران سماعت ملزمان سے برآمد موبائل فون، پیٹرول بم، ڈنڈے، جلے ہوئے ٹائر اور ان کی راکھ بطور ثبوت پیش کی گئی۔

سب انسپکٹر احمد یار نے اپنی گواہی کے دوران 38 ریکوری میمو بھی عدالت میں پیش کیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے مدعی سب انسپکٹر ریاض کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہونے کا کہہ دیا، اب تک مقدمے میں مجموعی طور پر 17 گواہاں کی شہادت ریکارڈ ہوچکی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر جی ایچ کیو

پڑھیں:

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،قابض فوج کےحملوں سے دو دن میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے،ملبہ ہٹانے کے دوران 17 لاشیں ملیں،شہدا کی تعداد اڑسٹھ ہزار آٹھ سو اٹھاون ہوگئی۔
مغربی کنارےمیں غیرقانونی یہودی آبادکارفلسطینی بستیوں پرحملہ آورکئی گاڑیوں کو آگ لگا دی،تین فلسطینی زخمی ہوئے،حماس کےعبوری سربراہ خلیل الحیہ نےاستنبول میں ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے استنبول میں عرب اسلامی ممالک کا اجلاس پیرکو شیڈول ہے،پاکستان قطر،اردن،سعودی عرب،انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم تنزانیہ؛ متنازع صدارتی انتخاب میں سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری