گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی انڈین فلم کا نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
معروف بالی وڈ اداکارہ سانیہ ملہوترا کی نئی فلم 'مسز' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔
فلم نے ZEE5 پر سب سے بڑی اوپننگ حاصل کی اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم بن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہدایتکارہ آرتی کداو کی فلم 'مسز' دراصل ملیالم فلم "دی گریٹ انڈین کچن" کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی کہانی ریچا نامی ایک تربیت یافتہ ڈانسر کے گرد گھومتی ہے، جو شادی کے بعد گھریلو ذمے داریوں میں الجھ کر اپنی شناخت کھونے لگتی ہے۔
اس فلم نے خواتین پر شادی کے بعد عائد سماجی دباؤ کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے، جس پر ناظرین کی زبردست پذیرائی ملی۔
ZEE5 نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلم کی غیر معمولی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے اعلان کیا کہ 'مسز' ان کے پلیٹ فارم کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ، گوگل پر بھی یہ فلم سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلم بن چکی ہے، جو اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
'مسز' کو 2023 کے ٹالین بلیک نائٹس فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور یہ 2024 کے نیویارک انڈین فلم فیسٹیول کی اختتامی فلم بھی تھی۔ اس فلم میں زبردست اداکاری پر سانیہ ملہوترا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، جس نے فلم کی کامیابی میں مزید اضافہ کیا۔
ایک انٹرویو میں ہدایتکارہ آرتی کداو نے بتایا کہ "مجھے لگا کہ یہ کہانی شمالی بھارت کے ناظرین تک پہنچنی چاہیے۔ میں نے یہ فلم اپنی ماں کے لیے بنائی، جو اصل فلم 'دی گریٹ انڈین کچن' کو مکمل نہیں دیکھ پائی تھیں۔"
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
مزید :