Express News:
2025-09-18@13:53:21 GMT

حصول قُربِ الہیٰ کی عظیم شب

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان عظیم ہے، مفہوم: ’’جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (عبادت) کرو اور دن میں روزہ رکھو، بے شک! اﷲ غروب آفتاب کے بعد آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے: ’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں؟ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت عطا کروں؟ ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا۔۔۔! اور یہ اس وقت تک فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے۔‘‘

پندرہ شعبان المعظم کی رات بہت اہم ہے کہ اس میں نہ جانے کس کی قسمت میں کیا لکھ دیا جائے۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، مفہوم: ’’اﷲ عزوجل (خاص طور پر) ان چار راتوں میں بھلائیوں کے دروازے کھول دیتا ہے، عیدالاضحی کی رات، عیدالفطر کی رات، شعبان کی پندرھویں رات (اس رات میں مرنے والوں کے نام اور لوگوں کا رزق اور (اس سال) حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں) عرفہ (نو ذی الحج کی رات، آذان فجر تک)۔‘‘

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’میرے پاس جبرائیلؑ آئے اور کہا یہ شعبان کی پندرھویں رات ہے، اس رات میں اﷲ تعالیٰ جہنم سے اتنے لوگوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں کے بال ہیں، مگر کافر اور عداوت والے اور رشتہ کاٹنے والے اور (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکانے والے اور والدین کی نافرمانی کرنے والے، اور شراب کے عادی، ان لوگوں کی طرف اﷲ تعالیٰ نظرِ رحمت نہیں فرماتا۔‘‘

امام محمد غزالی ؒ فرماتے ہیں: ’’شراب و زنا کا عادی، ماں باپ کا نافرمان، رشتے داروں سے قطع تعلق کرنے والے، نشے باز اور چغل خور کی اس رات بخشش نہیں۔‘‘ ایک روایت میں نشے باز کی جگہ تصویریں بنانے والا بھی آیا ہے۔ اسی طرح کاہن، جادوگر، تکبّر کے ساتھ پاجامہ یا تہبند ٹخنوں کے نیچے لٹکالنے والے، دو مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈلوانے والے اور کسی مسلمان سے کینہ رکھنے والے پر بھی اس رات مغفرت سے محرومی کی وعید ہے۔ چناں چہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اگر وہ خدا نہ خواستہ ان گناہوں میں سے کسی گناہ میں ملوث ہوں تو سچی توبہ کرلیں اور تمام معاملات درست کرلیں۔

 اعمالِ شب برأت

شب برأت میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں، لہٰذا ممکن ہو تو چودھویں شعبان المعظم کو بھی روزہ رکھ لیا جائے، تاکہ اعمال نامے کے آخری دن بھی روزہ ہو۔ 14 شعبان کو عصر کی نماز پڑھ کر مسجد میں نفلی اعتکاف کی نیّت سے قیام کیا جائے، تاکہ اعمال نامہ تبدیل ہونے کے آخری لمحات میں مسجد کی حاضری اور اعتکاف لکھا جائے۔

معمولات اولیائے کرامؒ میں سے ہے کہ مغرب کے فرض و سنّت وغیرہ کے بعد چھے رکعت نفل دو، دو رکعت کرکے ادا کیے جائیں۔ پہلی دو رکعت سے پہلے یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے درازی عمر بالخیر عطا فرما۔‘‘

اس کے بعد دو رکعت میں یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے تمام بلاؤں اور آفات سے میری حفاظت فرما۔‘‘

اس کے بعد والی دو رکعتوں کے لیے یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر!‘‘

ہر دو رکعت کے بعد اکیس بار قل ہو اﷲ احد (پوری سورت) یا ایک بار سورۂ یٰسں پڑھیں، بل کہ ہوسکے تو دونوں ہی پڑھ لیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی ایک فرد یٰسں شریف بلند آواز سے پڑھے اور دوسرے خاموشی سے سنیں۔ اس میں یہ خیال رکھیں کہ دوسرا اس دوران زبان سے یٰس شریف بل کہ کچھ بھی نہ پڑھے۔ ان شاء اﷲ رات شروع ہوتے ہی ثواب کا انبار لگ جائے گا۔ ہر بار یٰس شریف کے بعد دعائے نصف شعبان بھی پڑھیں۔ مغرب کے بعد کی جانے والی یہ عادت نفلی ہے، فرض یا واجب نہیں۔ مغرب کے بعد نوافل و تلاوت کی شریعت میں کہیں ممانعت بھی نہیں۔ لہٰذا ممکن ہو تو تمام حضرات اپنی مساجد میں اس کا اہتمام فرمائیں اور ثواب کمائیں۔ خواتین اپنے گھروں میں ان اعمال کا اہتمام کریں۔

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک رات سرور کائنات ﷺ کو جنت البقیع میں دیکھا۔ آپؐ نے مجھ سے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’بے شک! اﷲ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات کو آسمان دنیا پر تجلی فرماتا ہے اور قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گناہ گاروں کو بخش دیتا ہے۔‘‘

’’غنیتہ الطالبین‘‘ میں آیا ہے: ’’بہت سے کفن دھل کر تیار رکھے ہوتے ہیں، مگر کفن پہننے والے بازاروں میں گھوم پھر رہے ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی قبریں کھدی ہوئی تیار ہوتی ہیں، مگر ان میں دفن ہونے والے خوشیوں میں مست ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ ہنس رہے ہوتے ہیں حالاں کہ ان کی موت کا وقت قریب آچکا ہوتا ہے۔ بہت سے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہونے والا ہوتا ہے، مگر ساتھ ہی ان مکانوں کے مالکان کی موت کا وقت بھی سر پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔‘‘

شب برأت میں مَردوں کا قبرستان جانا سُنّت ہے، البتہ خواتین کو شرعاً اجازت نہیں ہے۔ شب برأت، جہنم کی آگ سے برأت یعنی چھٹکارا پانے کی رات ہے۔ اس میں دل و جان سے اﷲ کی عبادت کی جائے، اس کی رضا اور خوش نُودی حاصل کی جائے اور آتش بازی جیسے فعلِ حرام سے اجتناب کیا جائے۔

دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمام اہل ایمان کو اس مقدس رات کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اﷲ تعالی والے اور شعبان کی ہوتے ہیں ہے کوئی بہت سے کے بعد کی رات اس رات

پڑھیں:

چین کا ’’پانچ سالہ منصوبہ‘‘: ایک عظیم جہاز کے پرسکون سفر کا نقشہ

چین کا ’’پانچ سالہ منصوبہ‘‘: ایک عظیم جہاز کے پرسکون سفر کا نقشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ :اگر آپ نے کبھی یہ سوچا ہو کہ چین کس طرح محض چند دہائیوں میں اتنی حیران کن ترقی اور تبدیلی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، تو ایک کلیدی لفظ شاید آپ کی الجھن دور کر دے یعنی “پانچ سالہ منصوبہ”۔ یہ سننے میں بظاہر سرکاری اور کچھ خشک سا لگ سکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ چین کی طویل المدتی اور پائیدار ترقی کا ایک اہم “خفیہ ہتھیار” ہے۔سوچیے آپ ایک کپتان ہیں جو ایک بڑے بحری جہاز کو ایک وسیع مگر متغیر سمندر سے گزارنے جا رہے ہیں۔ اگر آپ کے ہاتھ میں ایک واضح طویل المدتی سفر کا نقشہ موجود ہو، جس میں آئندہ طویل عرصے کے لیے راستے، ہوا کی سمت اور سپلائی پوائنٹس نشان زد ہوں ، تو آپ کا سفر کتنا پُراعتماد اور محفوظ ہوگا۔ چین کا پانچ سالہ منصوبہ بالکل ایسا ہی ایک “سفری نقشہ” ہے: یہ قومی سطح پر مرتب کیا جاتا ہے، جس میں آئندہ پانچ برسوں کی ترقی کی سمت، اہم صنعتوں اور پالیسی ترجیحات کو واضح کیا جاتا ہے۔

کاروبار اور افراد کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اندھیرے میں تیر چلانے کی ضرورت نہیں رہتی، بلکہ وہ پُر اعتماد طریقے سے طویل المدتی سرمایہ کاری، پیشہ کا انتخاب یا حتیٰ کہ اختراعی کوششیں کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر منصوبہ سبز توانائی پر زور دیتا ہے تو کاروباری ادارے جان لیں گے کہ انہیں شمسی توانائی یا برقی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔اور اگر منصوبہ سائنسی و تکنیکی جدت پر زور دیتا ہے تو نوجوان زیادہ رغبت سے سائنس و انجینئرنگ شعبے کا انتخاب کریں گے۔ یہ “بالائی سطح کی منصوبہ بندی + مارکیٹ ردعمل” کا ماڈل ہے جو پورے معاشرے کی غیر یقینی کیفیت کو نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔مغربی سیاست میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قیادت کی تبدیلی پالیسیوں کے بڑے رخ کو بدل دیتی ہے، بالکل ایسے جیسے ایک فٹبال میچ میں بار بار کوچ کو بدل کر حکمت عملی کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔ لیکن چین کے پانچ سالہ منصوبے کی اصل منطق “ریلے ریس” جیسی ہے۔

ایک حکومت کے بعد دوسری حکومت ایک ہی مقصد کی جانب مسلسل دوڑتی رہتی ہے۔ مثال کے طور پر، چین کا ” انسداد غربت پروگرام” کئی دہائیوں پر محیط رہا، جو متعدد پانچ سالہ منصوبوں سے گزرا اور بالآخر تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال چکا ہے ۔ آج بھی یہ ریلے ریس جاری ہے، جس کا نیا ہدف ہے “دیہی احیا”۔ قیادت چاہے کوئی بھی ہو، سمت تبدیل نہیں ہوتی اور نہ ہی عزم کمزور پڑتا ہے۔ یہ مستقل مزاجی “چینی طرز کے طویل المدتی نقطہ نظر” کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ یہ قلیل مدتی اور سطحی فیصلوں سے بچاتا ہے اور قومی حکمت عملیوں کے تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتا ہے۔چین کا پانچ سالہ منصوبہ کوئی حکم نامہ نہیں بلکہ ایک حکمتِ عملی کی رہنمائی ہے۔ حکومت یہاں “اسٹیج تیار کرنے والے” اور “سمت دکھانے والے” کا کردار ادا کرتی ہے، جبکہ کاروبار اور مارکیٹ اسٹیج پر “رقص کرنے والے” ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، منصوبہ یہ ہدف رکھ سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کو ترقی دی جائے، لیکن تحقیق کس طرح ہو یا تجارتی مواقع کیسے بنیں، اس کا فیصلہ مکمل طور پر کاروباری ادارے کرتے ہیں۔

حکومت پالیسی حمایت ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور قانونی تحفظ فراہم کر کے اسٹیج مہیا کرتی ہے، جبکہ مارکیٹ مسابقت اور جدت کے ذریعے اصل کھیل پیش کرتی ہے۔ یہ “مؤثر مارکیٹ + فعال حکومت” کا امتزاج ہے، جو نہ تو ضرورت سے زیادہ مداخلت کا باعث بنتا ہے اور نہ ہی بالکل آزاد چھوڑ دینے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی “مارکیٹ افراتفری” کو جنم دیتا ہے۔چین کی آبادی 1.4 ارب ہے، جو دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہے۔ اتنے بڑے ملک کی طویل اور مستحکم ترقی کے لیے ایک ایسا نظام ناگزیر ہے جو اتفاقِ رائے پیدا کرے اور وسائل کو مربوط کرے۔ پانچ سالہ منصوبہ یہی ایک آلہ ہے: یہ کروڑوں افراد کی کوششوں کو ایک ہی سمت پر مرکوز کرتا ہے، بڑے کاموں کو انجام دینے کے لیے طاقت مرکوز کرتا ہے ، خواہ وہ ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک کی تعمیر ہو، قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا ہو، یا عوامی صحت کے بحران سے نمٹنا ہو۔ بلاشبہ یہ ماڈل بے عیب نہیں ہے، لیکن یہ مغربی قلیل مدتی انتخابی نظام کے مقابلے میں حکمرانی کی ایک مختلف سوچ پیش کرتا ہے۔ آج کے غیر یقینی عالمی ماحول میں یہ طویل المدتی نقطۂ نظر شاید مزید ممالک کی توجہ کا مستحق ہے۔سال 2025 چین کے”چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے اختتام کا سال ہے۔

حال ہی میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے”یعنی 2026 تا 2030 کی تشکیل کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ” سائنسی فیصلہ سازی، جمہوری فیصلہ سازی، قانونی فیصلہ سازی پر کاربند رہا جائے، بالائی سطح کی منصوبہ بندی اور عوام سے رائے لینے کو یکجا کیا جائے، اور مختلف طریقوں سے عوام اور معاشرے کے مختلف طبقات کی آراء اور تجاویز کو سنایا جائے۔” یہاں چینی رہنما نے جس “بالائی سطح کی منصوبہ بندی” اور “عوام سے مشورہ لینے” کے امتزاج پر زور دیا، وہ چین کے ترقیاتی منصوبہ بندی نظام کی نمایاں خصوصیت اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی خوبیوں کی اہم عکاسی بھی ہے ۔چین کا پانچ سالہ منصوبہ محض ایک سرکاری دستاویز نہیں بلکہ ایک ترقیاتی فلسفہ ہے ،جو استحکام، تسلسل اور تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔ جیسا کہ چینی کہاوت ہے:”قطرہ قطرہ پانی پتھر کو چھید دیتا ہے، مگر یہ ایک دن میں نہیں ہوتا۔” حقیقی کامیابیاں ہمیشہ طویل المدتی استقامت اور اجتماعی حکمت سے جنم لیتی ہیں۔ اگر آپ اس”چینی طرز کے طویل المدتی نقطۂ نظر” کو سمجھ لیں، تو آپ نہ صرف چین کی ترقیاتی کہانی کو گہرائی سے سمجھ سکیں گے بلکہ اس میں پوری انسانیت کی مشترکہ ترقی اور پیش رفت کے لیے بھی ایک سبق تلاش کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 22ستمبر: عظیم اسلامی مفکر، مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودیؒ کا 46واں یوم وفات
  • چین کا ’’پانچ سالہ منصوبہ‘‘: ایک عظیم جہاز کے پرسکون سفر کا نقشہ
  • جسٹس طارق کیس، ریکارڈنگ کے حصول کی درخواست دائر، اسلام آباد بار کی جزوی ہڑتال
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • انسان بیج ہوتے ہیں
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
  • جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ