وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ ایک سے 18 تک 11 ہزار 764 جبکہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اگست 2024 میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ کے فیصلہ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 کی 26 اسامیاں اور گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ گریڈ 18 کی 135 اور گریڈ 17 کی 445 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 552 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسامیاں ختم کی گئی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
پڑھیں:
حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی:وفاقی وزیر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے، وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی گندم کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کی تلاش کر رہی ہے ،ویلیو ایڈیڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے زرعی معیشت کو استحکام ملے گا۔