کراچی؛ نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نادرا کے میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے ہدایات دیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور اعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔