ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے مصافحہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔