متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔

جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن کے اشتراک سے “ایشیائی سرمائی کھیلوں میں لالٹین فیسٹیول” کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ سرگرمی ، نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مرکزی میڈیا سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ایشیائی ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، وفد کے ارکان اور میڈیانمائند گان لالٹین فیسٹیول منانے کے لیے آئس سٹی میں جمع ہوئے۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے نائب صدر اور نیوز اینڈ پبلسٹی اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر سمیت مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے سربراہان، کھلاڑیوں کے نمائندوں اور میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔

اس موقع پر شرکاء نے لالٹین فیسٹیول سے جڑی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لالٹین فیسٹیول کی روایتی کشش کا تجربہ کیا.

شرکاء نے چین کے مختلف روایتی فنون سے گہری تفہیم حاصل کرنے کے لئے غیر مادی ثقافتی ورثہ بوتھ میں نمایاں دلچسپی لی ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وفد کے 20 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، کرغزستان، ترکمانستان، بھوٹان، سری لنکا اور منگولیا سمیت نو ممالک اور خطوں کے 40 سے زائد وفود نے تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب نے شرکاء کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلے اور بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ، جس سے ایشیائی ممالک کے مابین ثقافتی تفہیم اور دوستی کو فروغ ملا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لالٹین فیسٹیول ایشیائی ممالک میں شرکت ا ئس سٹی چین کے

پڑھیں:

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل

ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔

یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے مسافر کو ’’نو فلائی لسٹ‘‘ میں ڈال کر فضائی سفر پر پابندی عائد کی جائے۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔ تاہم، اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گھبراہٹ کے دورے کی صورت میں مریض کے ساتھ ہمدردی اور سکون دینے والا رویہ اپنانا چاہیے نہ کہ تشدد کیا جائے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی معاشرے میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی عکاسی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی ہے بلکہ ایئر انڈیا سے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل
  • “کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ”
  • امریکا نے پاکستان پر 10 فیصد کمی کے بعد علاقائی ممالک میں سب سے کم ٹیرف عائد کر دیا
  • ٹرمپ کی آذربائیجان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
  • امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار
  • پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب
  • سیاحت اورکلچرکا فروغ، پاکستانی بائیکرزکا گروپ لاہور سے  وسطی ایشیائی ممالک کے سفر پر روانہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان