UrduPoint:
2026-07-24@02:10:10 GMT

پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے طلباء کیلئے خوشخبریوں کا سال ہے، ‎تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے پنجاب کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، اس ضمن میں پبلک سکولز میں کروم بُکس کی فراہمی اور سمارٹ لیبز کا قیام عمل میں لانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، 50 ہزار اساتذہ کی تربیت اور گوگل جیمنی کے ذریعے طلباء کے لیے جدید تعلیمی سہولیات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ گوگل کلاؤڈ سسٹمز کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں، گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے پنجاب کے سکولوں کو جدید تعلیمی نظام کے مطابق اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی ، اساتذہ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ اور گوگل ایجوکیشن سرٹیفیکیشن کے حصول کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے طلباء کو گلوبل سٹینڈرڈ کی تعلیم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے طلباء انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن والے گوگل کورسز کر سکیں گے، 50 ہزار اساتذہ کیلئے گوگل کی ایل ون سرٹیفیکیشن بھی لا رہے ہیں اور پاکستان کی پہلی اے آئی پر مرکوز یونیورسٹی بنانے کا بھی عزم ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیم کے حوالے سے لیپ ٹاپ سکیم کے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا