معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے نیا اقدام ،پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین 'کوآبلیشن' کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا 'کوآبلیشن' سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
'کوآبلیشن' کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔
میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔