امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ تحفظ پسندانہ اقدام ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بیجنگ: چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کی ایڈجسٹمنٹ، عالمی تجارتی شراکت داروں پر 232 اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی بحالی اور ایلومینیم کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک مثالی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔ متعدد ممالک نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی ٹیکس اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ پنجاب کے کسان پر کتنا ٹیکس لگے گا یہ کسی دفتر میں بیٹھ کر خود سے طے نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نفاذ صرف اور صرف پنجاب اسمبلی کے دائرہ اختیار میں ہے، کوئی بھی ٹیکس اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زور دے کر کہا کہ قانون اور آئین کے تحت ٹیکس لگانے کا اختیار ایوان کے پاس ہے، اس سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی جانب سے اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کی گئی، اسپیکر نے تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے اسے پریولیج کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی معاملے کی مزید چھان بین کر کے اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔
ایوان میں اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری خالد محمود رانجھا نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر نے واضح کیا کہ اس معاملے پر قانون سازی اور حتمی فیصلہ صرف اسمبلی کا حق ہے۔