بیجنگ: چائنا میدیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کامیابی سے نشر کیا گیا اور  گالا سے متعلق 168 ٹاپکس نیٹ ورک کی ہاٹ سرچ لسٹ میں شامل رہے۔اعداد و شمار کے مطابق لالٹین فیسٹیول گالا کی کراس میڈیا لائیو نشریات کی مجموعی ویورشپ 459 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ 189 ملین ٹی وی ناظرین نے اسے دیکھا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ نیو  میڈیا  براہ راست نشریات کی تعداد 270 ملین رہی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 1500 بڑی اسکرینز  پر  بھی اس فیسٹیول کی  لائیو براڈکاسٹنگ کی گئی۔غیر ملکی نشریات  کے لحاظ سے ، سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) نے 82 زبانوں میں لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیر اور رپورٹنگ کی ، اور بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی نے لالٹین فیسٹیول گالا کی شاندار ویڈیوز کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس  گالا کی پروموشنل ویڈیوز اور پوسٹرز جرمنی، اٹلی، روس، پیرو، کینیا، جنوبی افریقہ، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 16 ممالک اور خطوں ،اور اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 1,884 بڑی پبلک اسکرینز  پر مسلسل پیش کیے گئے ہیں، جس سے عالمی ناظرین کو چینی لالٹین فیسٹیول کے تہوار کے ماحول اور خاندانی اتحاد کے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گالا کی

پڑھیں:

‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات

سٹی 42 : ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔ 

‎مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ‎صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ‎ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی بار دنیا کے 10 بڑے جدت پسند ممالک میں شامل
  • ٹورنٹو آپریشن کی معطلی اور سول ایوی ایشن کا زبردست قدم
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ، بچوں نے باپ کے آخری لمحات کا وی لاگ بنادیا
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے، بھارت سے میچ پر پاکستانی شائقین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے